21 اکتوبر 2013 - 20:30
ہندوستان، جہاز کے عملے کے امریکی نے کی خودکشی کی کوشش

ہندوستان کی پولس نے بتایا ہے کہ ملک کی بحری حدود میں پکڑے گئے امریکی جہاز کے عملے کے 35 اراکین میں سے ایک امریکی نے خودکشی کی کوشش کی ہے۔

ابنا: امریکی جہاز ایم وی سیمین گارڈ اوہایو کو ہندوستان کی بحری فورس نے تمل ناڈو کے توتوکورین بندرگاہ کے پاس 12 اکتوبر کو پکڑا تھا۔ پولس نے خودکشی کی کوشش کرنے والے کے  خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔  ہندوستانی پولس کا کہنا ہے کہ اس جہاز پر بڑی تعداد میں ہتھیار چھپا کر رکھے گئے تھے ۔   خودکشی کرنے والا جہاز کا انجینئر ہے ۔ ایک پولس عہدیدار نے بتایا کہ پیر کو بحری جہاز کے انجینئر نے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بجے اپنی شرٹ سے گلا گھونٹنے کی کوشش کی تاہم جیل میں موجود دوسرے لوگوں نے اسے بچا لیا۔

.......

/169